(سٹی42) جیلوں میں بیمار10ہزارقیدیوں کی رہائی کا معاملہ،عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکرٹری پنجاب نے جیلوں میں بیمار10ہزارقیدیوں کی درخواست پر عملدرآمد نہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد جیلوں میں بیمار 10 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوام دوست پارٹی کے انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ترجیحی بنیادوں پر علاج کیا گیا۔
اس علاج کی روشنی میں 10 ہزار قیدی علاج کی رعایت نہ لے سکے، عدالت نےبیمارقیدیوں کی درخواست چیف سیکرٹری کودادرسی کیلئے بھجوائی،درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔
عدالت نے چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب 11 نومبر کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق دادراسی کریں۔