سانحہ اے پی ایس کے موقع پر گورنر پنجاب کاخصوصی پیغام

16 Dec, 2019 | 10:53 AM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک قومی سانحہ ہے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کی پانچویں برسی پرگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےاپنےپیغام میں کہا کہ آرمی پبلک سکول میں پانچ سال پہلے انسانیت سوز کارروائی ہوئی،سفاک دُشمن نےہمارے دلوں پر کاری ضرب لگائی،علم دشمن دہشت گردوں نےسفاکی سے علم کی شمعوں کو بجھایا, معصوم بچوں اور اساتذہ کی جانیں لینے والے درندے پوری قوم کو دُکھی کر گئے.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے شُہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئی،آج ملک سے دہشت گردی ختم ہو چکی ہے،ہماری افواج اور تمام سکیورٹی کے اداروں کی قربانیاں رنگ لائی ہیں، ظلم کی رات چاہےجتنی سیاہ ہو،امن کی صبح اتنی ہی روشن ہوتی ہے۔

مزیدخبریں