نیب اہلکاروں کا روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

16 Dec, 2018 | 07:06 PM

Arslan Sheikh

 (عابد چوہدری) شمالی چھاؤنی پولیس نے نیب کے اہلکار بن کر شہریوں کو اغوا کر کے لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا، ملزمان میں حاضر سروس تھانیدار اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب اور حساس اداروں کے افسر بن کر شہریوں کو اغوا کر کے لوٹنے والا گروہ چلانے والا کوئی اور نہیں بلکہ حاضر سروس تھانیدار نکلا، جو اپنے چار پولیس اہلکاروں اور دیگر ساتھیوں سے ملکر کاروباری افراد اور ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کو اغوا کرتا اور پھر نجی ٹارچر سیل لے جا کر تشدد کرتے تھے۔

ملزمان نیب کے جعلی وارنٹ گرفتاری لیکر سبز نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والی گاڑی پر شہر میں گھومتے اور پھر شکار ڈھونڈ کر رقم بٹورتے تھے۔ جن کے قبضے سے گاڑیاں،اسلحہ، 8 لاکھ نقدی، ہتھکڑیاں اور نیب کے جعلی وارنٹ گرفتاری بھی برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان اس سے قبل بھی قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید ریکوری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw 

مزیدخبریں