حکومت کو عدم برداشت کا کلچر اپنانا ہوگا: اعتزاز احسن

16 Dec, 2018 | 06:24 PM

Shazia Bashir

( سٹی42) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ محاز آرائی سے گریز اور پارلیمانی ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے حکومت کو عدم برداشت کے کلچر کو اپنانا ہوگا۔

 بشپ الیگزینڈر جان ملک کی کتاب مائی پاکستان دی سٹوری آف بشپ کی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے وزرا لانگ ہینڈ بیٹ سے بیٹنگ کر رہے ہیں اگر یہ تحمل سے کھیلے تو ممکن ہےاننگز پوری کریں گے۔

حکومتی نظام چل تو سکتا ہے، پی پی پی ہمیشہ سے چاہتی ہے حکومت پانچ سال پورے کرے، پیپلزپارٹی نے یہی رویہ ن لیگ کے ساتھ بھی رکھا تھا اور چاہتے تھے کہ وہ بھی دور حکومت پورا کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہتی کہ حکومت ختم ہو ہاں حکومت خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے وہ الگ بات ہے۔

کوئی شک نہیں کہ احتساب ٹھیک ہو رہا ہے مگر جن اراکین کا حکومت کے ساتھ الحاق ہے ان کے خلاف اس طرح ایکشن نہیں ہو رہا تو احتساب  پر یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یکترفہ احتساب کی حمایت نہیں کی جاسکتی اسی وجہ سے حکومت پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

مزیدخبریں