ڈاکٹر بشپ الیگزینڈر جان ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی

16 Dec, 2018 | 06:08 PM

Arslan Sheikh

(راؤدلشاد) کنیئرڈ کالج میں ڈاکٹر بشپ الیگزینڈر جان ملک کی کتاب’’ مائی پاکستان دی سٹوری آف بشپ‘‘ کی تقریب رونمائی، معروف قانون دان ایس ایم ظفر کی شرکت، شہداء اے پی ایس کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان ایس ایم ظفر اور مسز رتی نے کتاب متعارف کرائی، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، سینیٹرعتزاز احسن، لارڈ مئیرلاہور کرنل (ر) مبشرجاوید، ڈین آف کیتھیڈرل شاہد معراج دیگر نے شرکت کی۔ کتاب سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فقیر اعجاز الدین، عائشہ حامد اور سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے

دی سٹوری آف بشپ قائداعظم کے افکار اور سوچ کے مطابق پاکستان کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی، کتاب میں قومی و ملی جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔

تقریب میں پرنسپل کنیئرڈ کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، روبن یامین، رکن اسمبلی شنیلا روتھ، ایرک میسی، ڈاکٹر مجید ایبل، ڈاکٹر جیمز ٹیبی، ڈاکٹر پرویز بنڈل، ڈاکٹر ساجدہ بنڈل، بشپ آزاد مارشل، شمیم جان ملک، سسٹر مارٹن اور ڈاکٹر کنول فیروز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں