(عرفان ملک): ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث تین اشتہاری ملزمان کو گرفتارکر لیا ، ملزمان اب تک متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجواچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان میں شہریار ، آصف بشیر اور وحید یوسف شامل ہیں ۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان عرصہ دراز سے ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔