(سٹی 42): احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی، راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں دعا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر جتنے بھی برے حالات آئے، انہوں نے عدلیہ اور اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور اداروں پر تنقید کرنا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ملک میں حکومت نام کی چیز نہیں ہے۔ حکومت اپنی افادیت کھو چکی ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ انتخابات بروقت ہوں، پیپلز پارٹی قومی پارٹی ہے اس کا گراف نیچے نہیں جا سکتا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں