ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنیکی ہدایت

چیف سیکرٹری پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنیکی ہدایت
کیپشن: City42- land record computerization
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھرکھر): چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف سیکرٹری آفس سے تمام اضلاع کے ڈی سی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنروںکو پٹواری کلچر کے خاتمہ کے لئے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے اور ان سنٹرز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سیز کو کام تیز کرنے کی ہدایت اس لیے کی گئی ہے تاکہ وزیر اعلی پنجاب کا دیا گیا ٹارگٹ مکمل ہو سکے۔

چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنرز کو ان منصوبوں کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔