سانحہ اے پی ایس کو 3 سال بیت گئے، آج بھی ہر آنکھ اشکبار

16 Dec, 2017 | 01:28 PM

سٹی 42): لاہور سمیت ملک بھر میں آج سانحہ اے پی ایس کے شہدائے کی تیسری برسی منائی جارہی ہے، 2014 میں آج ہی کی دن ظالم دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کی 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول میں داخل ہو کر خون ریزی اور بربریت کی وہ داستان رقم کی جس نے ہر انسان کو اشکبار کر دیا۔ آج اس سانحہ کو  دو سال گزر گئے ہیں لیکن غم آج بھی تازہ ہیں۔ لاہور سمیت ملک بھر میں آج  اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، شمعیں بھی روشن کی جارہی ہیں، شہدائے کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جارہی ہے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباکی جانب سے اے پی ایس کے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،  اور دعا مانگی۔اس موقع پر طلبانے موم بتیوں سے اے پی ایس لکھا اور ہاتھوں میں موم بتیاں پکڑ کر دعا کی او ر شہیدبچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ 16دسمبر 2014 کے دن آرمی پبلک سکول میں بچے حصول علم میں مشغول تھے، ایف سی کی وردی میں ملبوس دہشت گرد سکول میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 130 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا سانحہ اے پی ایس   کی تیسری برسی پر دل کو  چھو لینے والا پیغام

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں