(درنایاب) لاہوریوں کیلئے خوشخبری، شہر میں ایک اور فلائی اوور کی تعمیر کا فیصلہ، شوکت خانم چوک کے بعد فردوس مارکیٹ اشارے پر فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایل ڈی اے نے فلائی اوور کی تعمیر کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سنٹر پوائنٹ سے کیولری گرائونڈ کی جانب فردوس مارکیٹ چوک پر نئے فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ٹریفک روانی کی بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا۔
ابتدائی منصوبہ بندی کے مطابق دو، دو لین ڈیول کیرج وے فلائی اوور کی لمبائی کم ہوگی۔ فلائی اوور پر پچاس سے ساٹھ کروڑ لاگت آئے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹریفک سروے بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ فلائی اوور کی تعمیر کے بعد کتنی ٹریفک کو یومیہ سہولت میسر آئے گی۔
ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی لندن سے واپسی پر منصوبے کی منظوری کے لئے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے اصولی منظوری کے بعد ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے بھی منظوری لی جائے گی۔