تاجروں کے بڑے گروپوں نے مشترکہ ہڑتال کی کال دے دی 

16 Aug, 2024 | 09:13 PM

سٹی42 : آل پاکستان انجمن تاجران اور تنظیم تاجران پاکستان کا مشترکہ ہڑتال کا اعلان  کردیا.

اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران  نے کہا 28 اگست بروز بدھ ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ملک بھر میں 28 اگست بروز بدھ ہر طرح کا کاروبار مکمل بند رہےگا۔حکومت تاجر دشمن ٹیکس سکیم فوری طور پر واپس لے۔انکم ٹیکس ویلوایشن ٹیبل کسی صورت قابل قبول نہیں۔پراپرٹی ویلیو پر اندازے سے انکم نکالنا خلاف قانون ہے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے بلوں میں تمام قسم کے ٹیکسز ختم کرے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ظالمانہ سلیبز واپس لی جائیں۔اتنا بڑا ڈاکہ کہ بجلی کی ضروت 22 ہزار میگاواٹ ادائیگی 48 ہزار میگاواٹ ہے ۔ 

 صدر انجمن تاجران  نے کہا ہے کہ حکمرانو! ادائیگی 48 ہزار میگاواٹ کی اور پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے ۔بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔صدر وزیراعظم سمیت تمام وزراء اور سرکاری افسران کلٹس گاڑیاں استعمال کریں۔تمام قسم کی مراعات واپس اور مفت بجلی گیس پیٹرول پر پابندی لگائی جائے۔

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر لگائی گئی قدغنیں واپس لی جائیں۔آٹے دالوں اور اشیائے خورد ونوش پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔اشیائے خورد ونوش پر ودہولڈنگ ٹیکس عوام میں خریداری کی سکت ختم کرنے کے مترادف ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر اوز جی 236 اور ایچ 236 فوری واپس لئے جائیں۔حکومت کےپاس وقت ہے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرلے۔مسائل کا حل نہ نکالا گیا اگلے مرحلے میں 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے۔

مزیدخبریں