ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی سب سے بڑی مشکل بجلی کے بلوں میں بےتحاشہ اضافہ ہے، گورنر پنجاب

عوام کی سب سے بڑی مشکل بجلی کے بلوں میں بےتحاشہ اضافہ ہے، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راجہ وقار : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ عوام کی سب سے بڑی مشکل بجلی کے بلوں میں بےتحاشہ اضافہ ہے ۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ضلعی صدر پیپلزپارٹی چوہدری تسنیم ناصر اقبال کی دعوت پر جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو  کرتےہوئے کہا کہ جب سے گورنمنٹ قائم ہوئی ہے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی پچھلے کئی ماہ سے حکومت سے ملکر جدوجہد کر رہی ہے۔ بجلی کے بلوں میں کمی کےلیے صدر زرداری بھی کوشاں ہیں، نوازشریف کا بجلی بلوں میں سبسڈی کا اعلان خوش آئیند ہے ۔ موجود کولیشن حکومت ہے پیلپزپارٹی، ن لیگ کی مکمل سپورٹ کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں موجود حکومت پانچ سال مکمل کرے ۔ 

انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں ریلیف مشکل حالات میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے، آئی پی پیز پالیسی کو ریویو کرنا بہت ضروری ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے آئی پی پیز معاہدوں کو ری وزٹ کیا جائے، ہمیں آئی پی پیز معاہدے رفتہ رفتہ ختم کرنے چائیے ۔ سندھ گورنمنٹ تھرکول منصوبے کے تحت 250 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر رہی ہے۔ 
تھرکول منصوبے کے تحت مرحلہ وار بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا ۔ آئی پی پیز سے انحصار ختم ہونا چاہیے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے ۔ 

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کو ٹیکنوکریٹ کے خواب آ رہیے ہیں تو ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں، ملک بار بار کے تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا، موجودہ سیٹ اپ پانچ سال تک چلے گا، ملک سیاسی طور پر مضبوط ہوگا تو ہی اس کی اکانومی مضبوط ہوگی ۔