ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے بجٹ میں اضافہ

سرکاری سکولوں کے بجٹ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: سرکاری سکولوں کے بجٹ میں اضافہ کردیا ۔بجٹ ایک ہزارروپے فی طالبعلم سے بڑھا کر50لاکھ فی سکول کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔۔ فنڈز اساتذہ کی ٹریننگ،معمولی تزئین وآرائش پر خرچ کئے جا سکیں گے۔

فنڈز کا باقاعدہ سالانہ بنیادوں پر شفاف آڈٹ کروایا جائیگا۔ خرد برد کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔سرکاری سکولوں کی حالت زار بہتر ہو گی ،سرکاری سکولوں کے بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا،، بجٹ ایک ہزار روپے فی طالبعلم سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے فی سکول کرنے کا اعلان کر دیا گیا
فنڈز کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن پر بھی خرچ کیے جاسکیں گے، فنڈز اساتذہ کی ٹریننگ،معمولی تزئین وآرائش،چوکیدار اورنائب قاصد کی عارضی ریکروٹمنٹ پر خرچ ہوسکیں گے۔ فنڈز سکولز کو نان سیلری بجٹ کی مد میں فراہم کیے جائیں گے۔
اس سے قبل سکولوں کو ہر تین ماہ بعد طلباء کی تعداد کے مطابق فنڈز جاری کیے جاتے تھے۔ ۔ فنڈز کا باقاعدہ سالانہ بنیادوں پر شفاف آڈٹ کروایا جائے گا ،۔ خرد برد کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔