آزاد نہڑیو : سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ،تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل پر پابندی عائد کردی۔
سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعدحکم نامہ جاری کردیا گیا،حکم نامہ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کےسرکاری دفاترمیں منرل واٹر نہیں چلےگا ۔تمام سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کیلئے جگ اور گلاس کا استعمال کرنا ہوگا، فیصلہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ۔