سٹی 42: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف، بلاشبہ میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلی پنجاب کا عوام دوست احسن اقدام ہے.
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاںنواز شریف کی ہدایت پر قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح رکھا.حال ہی میں ہم نے وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب کاٹ کر بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا جس سے 200 یونٹ والے صارفین مستفید ہو رہے ہیں .
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور بجلی شعبے کی اصلاحات سے اسکا دیر پا و پائیدار حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں. میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں معیشت کے استحکام کے بعد لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیر پا حل کے لیے کام ہو رہا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔