جیل ریفارمز خواب بن گئے ، ہسپتالوں میں قیدیوں سے ناروا سلوک

16 Aug, 2024 | 08:34 PM

 سٹی 42:جیل ریفارمز کا خواب چکنا چور ہوگیا۔  ٹیچنگ ہسپتالوں میں قیدیوں کےساتھ ناروا سلوک ہونے لگا۔سروسز ہسپتال مریض قیدیوں کو ٹیسٹ و علاج کیلئے 30، 30 چکر لگوانے لگا۔میو ، جناح ، جنرل ہسپتال بھی علاج کیلئے قیدی خوار ہو رہے ہیں ۔ایم آر آئی ہوتی ہے نہ سی ٹی سکین ،کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ پھٹ پڑی۔
 کوٹ لکھپت جیل کے حکام نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ہاتھوں مریض قیدیوں کی خواری سے پردہ اٹھا دیا۔سروسز ہسپتال میں آنے والے مریض قیدیوں کو تشخیصی ٹیسٹ اور علاج کیلئے 30، 30 چکر لگوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ میو ہسپتال ،جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال میں بھی مریض قیدیوں کو خوار کرنے میں نمایاں ہیں ۔
کوٹ لکھپت جیل حکام کا کہنا ہے کہ مریض قیدیوں کو ایم آر آئی، سی ٹی سکین سمیت دیگر تشخیصی ٹیسٹوں کیلئے بار بار چکر لگانے پڑ رہے ہیں ،،مختلف معمولی نوعیت کے پروسیجرز کیلئے ٹیچنگ ہسپتال مریض قیدیوں کو تاریخ پر تاریخ دینے میں مصروف ہیں

مزیدخبریں