ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان; سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے تین خارجی جہنم رسید

شمالی وزیرستان; سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے تین خارجی جہنم رسید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین خارجی جہنم رسید کردیے ۔ 

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا گیا ، آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر  کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے تین خارجی جہنم رسید کردیے گئے، جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔ 

ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔ 

سورس: آئی ایس پی آر

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا، صدر مملکت نے آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ 

 صدر مملکت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے، پوری قوم فتنہ خوارج کے خلاف متحد ہے ۔