ویب ڈیسک : تائیوان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور محسوس کئے گئے، جس سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں۔ تائیوان کی موسمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 35 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 9.7 کلومیٹر (6.02 میل) تھی۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے تائیوان میں یہ دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا، اس سے قبل جمعرات کو رات گئے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔