محکمہ زراعت کے ملازمین نےوزیر اعلیٰ ہاوس دھرنے کا اعلان کردیا

16 Aug, 2024 | 07:40 PM

مائدہ وحید:محکمہ زراعت شعبہ واٹر مینجمنٹ کے نوکریوں سے نکالے ہوئے پندرہ دن سے زائد کا وقت گزر گیا مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک ملازمین کو نوکریوں پہ بحال نا کیا جا سکا ملازمین کے پنجاب بھر سے نمائندگان نے 26اگست کو احتجاج کی کال دے دی
محکمہ زراعت (واٹر مینجمنٹ) کے نکالے گئے ملازمین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وعدے کے باوجود پندرہ دن گزرنے پر بھی بحال نہیں کیا گیا۔26 اگست سے دوبارہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔
 چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ندیم رزاق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اجازت دے دی، ہمارا ڈیپارٹمنٹ ایکسٹنشن نہیں دے رہا۔صوبائی وزراء بلال یاسین اور عاشق حسین کرمانی اپنا وعدہ پورا کریں۔وفاق کی جانب سے نیشنل پروگرام کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ہمیں بحال کیوں نہیں کیا جا رہا۔
اگلے ایک ہفتے میں ایکسٹنشن کا فیصلہ نہ ہوا تو 26 جولائی سے دھرنا دیں گے

مزیدخبریں