ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

 گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب، بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار،کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (رات) اور 17 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ،سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، دادو،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،چترال،گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی ،  بر ساتی ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ 

جمعہ کے روزموسم کی صورتحال 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کےاضلاح چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں ملتان،وہاڑی،لودھراں،مظفر گڑھ،تونسہ،ڈی جی خان،راجن پور،رحیم یار خان،خانپور،بہاولپور،کوٹ ادو، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال،تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ ،لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ،قلات ، آواران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ ،مستونگ، سبی اورشیرانی میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے علاقوں سکھر،گھوٹکی،شکارپور،کشمور،خیر پور، نوشہرو فیروز،دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ ،جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ ،بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اورسانگھڑمیں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔