ای بائیک سکیم، 8 ہزار میں سے 6 ہزار سٹوڈنٹس کا بائیک لینے سے انکار

16 Aug, 2024 | 07:17 PM

 عمران یونس: طلباء کی سفری سہولت کیلئے حکومت پنجاب کی موٹرسائیکل سکیم میں مشکل شرائط اور زیادہ ڈاؤن پیمنٹ کے باعث کالج طلبہ پریشان ہوگئے ، اپلائی کرنے والے 8 ہزار میں سے 6 ہزار طلبہ نے بائیکس لینے سے انکار کردیا

طلباء کی سفری سہولت کیلئے متعارف کرائی جانے والی حکومت پنجاب کی موٹرسائیکل سکیم میں شکل شرائط اور زیادہ ڈاؤن پیمنٹ کے باعث طلبہ پریشان ہیں۔ حکومت کی موٹر سائیکل سکیم کالجز میں فلاپ ہونے لگی۔

اپلائی کرنے والے چھ ہزار طلبہ نے بائیکس لینے سے انکار کردیا ہے۔ مجموعی طور پر 8 ہزار کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک 2 ہزار کے قریب طلبہ نے ہی بائیکس حاصل کیں ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طلبہ کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں