ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ پولیس افسران کو کنٹریکٹ پر دوبارہ بھرتی  کرنے کا  فیصلہ 

ریٹائرڈ پولیس افسران کو کنٹریکٹ پر دوبارہ بھرتی  کرنے کا  فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : تفتیشی معیار کوبہتر بنانےکےلئے گزشتہ 5سالوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے قابل تفتیشی افسران کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔لاہورسے 575سمیت پنجاب بھرسے1953اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے افسران میں سے کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

مراسلے کےمطابق ریٹائرڈ افسران زیرتربیت افسران کو تفتیش کا معیار بہتر بنانے کےلئے کردار ادا کریں گے۔کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے افسران کو ٹریننگ سنٹرز اور پولیس لائنز میں تعینات کیا جائے۔ریجنل سربراہان ریٹائرڈ افسران کے انٹرویو کرکے نام شارٹ لسٹ کریں۔

شارٹ لسٹ ہونے والے افسران کا کوائف و ریکارڈ کے لئے پرفارما بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ریٹائرڈ افسران کی رینک وائز اور کیٹگریز وائز فہرستیں بھی ریجنزکو بھجوا دی گئی ہیں۔گزشتہ 5 سالوں میں 339 اے ایس آئیز،1016سب انسپکٹر اور598 انسپکٹرز ریٹائرڈ ہوئے۔ریٹائرڈ افسران میں 315اےپلس 709 اے اور929بی کیٹگری میں فعال کرتے ہیں۔آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو 22اگست تک شارٹ لسٹ کئے افسران کی فہرستیں بھجوانے کا حکم دے دیا۔۔