نئی برین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری بولنے کے قابل ہو گیا

16 Aug, 2024 | 05:56 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : امریکا میں ایک شہری جو بولنے سے قاصر ہوچکے تھا حال ہی میں نئی برین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے بولنے کے قابل ہوگیا۔

45 سالہ کیسی ہیرل امیوٹروفک لیٹرل اسکلیروسیس (اے ایل ایس) مرض کی وجہ سے بولنے کی صلاحیت کھوچکے تھے، اس بیماری کو  Lou Gehrigکی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔

کیسی ہیرل کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن نہ کر پانا بہت مایوس کن اور حوصلہ شکن ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ وقت کے دھارے میں رُک گئے ہیں” تاہم ایک نیا دماغی کمپیوٹر انٹرفیس ہیرل کو ایک بار پھر دوسروں سے بات کرنے کے قابل بنا رہا ہے، ہیرل کا دماغ الفاظ فراہم کرتا ہے اور ایک کمپیوٹر انہیں آواز کی شکل میں خارج کردیتا ہے ۔

دماغی خطہ میں لگائے گئے چار مائیکرو الیکٹروڈ تقریر کو مربوط کرنے کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں اور ان الفاظ کا پتہ لگاتے ہیں جو ہیرل کہنا چاہتا ہے اور حاصل کردہ معلومات کمپیوٹر پروگرام کو منتقل کردیتے ہیں جو معلومات کو آواز میں تبدیل کرکے خارج کردیتا ہے۔

مزیدخبریں