ریلوے اسٹیشن  کے اطراف تجاوزات کی بھرمار، انتظامیہ خاموش 

16 Aug, 2024 | 05:41 PM

 ابوبکر ارشد: ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف میں تجاوزات   کا راج ، تجاوزات مافیا لاہور میں بےلگام ہوگیا، انتظامیہ بھی بے بس ہے۔
لاہور ریلوے اسٹیشن تا ایمپریس روڈ جگہ جگہ کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز کی بھرمار دیکھنے میں نظر آتی ہے، جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہ پر راہگیروں کو آنے اور جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. آدھی سے زائد سڑک پر موجود تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی بھی سست ہے اور رہی سہی کسر موٹرسائیکل والوں نےفٹ پاتھ کو پارکنگ ائیریا بنا کر پوری کرلی . راہگیروں نے ضلعی انتظامیہ سے تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کر دیا.

مزیدخبریں