اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر سستاہو گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.70 روپے سے کم ہوکر 278.54 روپے پر بند ہو ا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخری کاروباری روز روپے کی قدر میں بہتری ہوئی، ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے سے پریشر کم ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوور 73 پیسے سستاہوکر 307.21 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.04 روپے مہنگاہوکر 360.25 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.35 روپے، سعودی ریال 74.55 روپےپر برقرار رہا ۔