سٹی 42: ارکان اسمبلی کے حلقے "لش پش"بنانے کی تیاریاں۔ ترقیاتی کاموں کیلئے خزانے کے منہ کھل گئے ۔ایل ڈی ا ے کو65سکیموں کیلئے2ارب 78کروڑ کے فنڈز جاری کردیے ۔فنڈزسےگلیاں پختہ ، پی سی سی ورک ، ٹائل ورک ہوگا ۔
پنجاب حکومت کی ارکان اسمبلی پر نوازشارت جاری ہیں ۔ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے ،،، پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو 65 سکیموں کیلئے ایک ارب اٹھہتر کروڑ سے زائد فنڈز جاری کردئیے
ترقیاتی فنڈز سے گلیاں پختہ ، پی سی سی ورک ، ٹائل ورک اور سیوریج کا کام ہوگا ۔ زیادہ تر فنڈز شہر کے پسماندہ اور دیہی یونین کونسلز پر خرچ ہوگا ۔ کاہنہ ، پرانا کاہنہ ، حویلی چیتووالی ، انعم روڈ کی یونین کونسلز ، لدھڑ ، شہزاد روڈ ، رونا والہ ، یوسی 82, 83, 89, 90, 98, 100 شامل ہیں ۔ ضرار شہید روڈ ، 181,182,183,191 یوسی ، واہگہ ، پنگالی ، ہڈیارہ ، پانڈوکی ، برکی کی یونین کونسلز شامل ہیں ۔
ایل ڈی اے نے یونین کونسلز میں ایم پی ایز کی مشاورت سے ٹینڈرز لگانے شروع کردئیے جس پر ورک آرڈرز بھی جاری کئے جارہے ہیں