ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان ، چینی بھی غائب

شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان ، چینی بھی غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی نے غریب طبقے کی مشکلات بڑھا دیں ،2ماہ سے چینی دستیاب نہیں آٹے کے نرخ عام آدمی کے بس سے باہر ہیں ۔کم آمدنی والے طبقے کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا

شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود چینی دستیاب نہیں۔عید الفطر کے بعد تاحال یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی نہیں آسکی ۔ذرائع کے مطابق چینی کے ٹینڈر تاحال نہیں ہوسکے ۔اسلئے رواں ماہ بھی چینی کی سپلائی آنے کی کوئی توقع نہیں ہے ۔
اسی طرح یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، عام صارف کو یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 کلو آٹا 1500 روپے فروخت کیا جارہا ہے اور اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1750 روپے میں با آسانی دستیاب ہے ۔۔۔
متوسط طبقہ پریشان ہے، کہتے ہیں مہنگائی نے جینا اجیرن کررکھا ہے اور اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی الگ سر درد بنی ہوئی ہے، غریب عوام کہاں جائیں.