ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری

 سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
 صوبائی محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر سکول آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام  دیں گے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے  اساتذہ کو 3 بجے تک سکول میں رکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔