ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، عطاء اللہ تارڑ

خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، عطاء اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ 

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے۔ تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے، انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہئے ۔