ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی فلاح کےمختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

عوامی فلاح کےمختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
کیپشن: P n d projects approved
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: پی اینڈ ڈی بورڈ نےمختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ہے، سوشل ویلفیئر اور ہیلتھ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 3ارب روپے سے زائد فنڈز منظور،وزیر اعلیٰ ہمت کارڈ پروگرام برائے خصوصی افراد کیلئے 2 ارب 65کروڑ روپے منظورکئےگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اٹھارہویں اجلاس میں سوشل ویلفئیر اور ہیلتھ سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لئےمجموعی طور پر3 ارب 36کروڑ 68لاکھ 96ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی،اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی، ان میں وزیر اعلیٰ ہمت کارڈ پروگرام برائے معذور افراد کے لئے 2 ارب 65کروڑ 81لاکھ 20 ہزار روپے اور چلڈرن ہسپتال لاہور میں برن سنٹر کے قیام کے لئے 70کروڑ 87لاکھ 76ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔