پیتونگاترن شیناوترا کو تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل

16 Aug, 2024 | 03:38 PM

ویب ڈیسک: پھیو تھائی پارٹی کی رہنما پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی وزیراعظم بن گئیں، پھیو تھائی پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے بعد 37 سالہ شیناوترا کو ملک کی سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیناوترا تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم سریتا تھاویزن کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں، سریتا کو چند روز قبل عدالت نے غلط تقرری پر عہدے سے برطرف کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 37 سالہ شیناوترا اُنگ اِنگ کے نام سے مشہور ہیں، وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جب کہ وہ اس منصب پر فائز ہونے والی خاندان کی تیسری شخصیت ہیں،شیناوترا کو وزیراعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ کی 493 نشستوں میں سے 314 نشستیں درکار تھیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق تھائی وزیراعظم سریتا تھاویزن اور فوج کے درمیان ایک طویل کشیدگی بھی رہی، انہوں نے ملک میں 2006 کی فوجی آمریت کے بعد کئی سال جلا وطنی کاٹی اور گزشتہ برس ہی ملک واپس لوٹے تھے۔

مزیدخبریں