ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم حضرت امام حسینؑ کےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ, امن و امان کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا

چہلم حضرت امام حسینؑ کےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ, امن و امان کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھو کھر: چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ ،کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا ۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں کل کیبنیٹ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کریں گے۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔

 اجلاس محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی، موبائل فون سروس کی جامنگ، مجالس اور جلوس کی سکیورٹی، متنازع علماء کرام کی زمان بندی اور ضلع و صوبہ بندی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ضلعی امن کمیٹیوں کو متحرک کرنے اور علماء کی آپس میں ہم آہنگی کا جائزہ لیا جائیگا۔
 

Ansa Awais

Content Writer