ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

420 سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی 

420 سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس: 420 سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل شروع نہ کر سکا
محکمہ ہائر ایجوکیشن کاہوت سمیت صوبہ بھر کے 420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل تاحال شروع نہ کر سکا۔ متعلقہ کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں پر ایک عرصے سے عارضی افسران تعینات ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنا تھی۔

ایچ ای ڈی نے مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کر رکھا ہے۔ پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل آن لائن ہوگا۔ امیدوار درخواستیں اور ڈیٹا آن لائن جمع کرائیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز کا آئی ٹی سیل آن لائن درخواستوں کی وصولی کرنی تھیں۔ پورٹل کے زریعے سے 420 کالجز کے لئے درخواستیں طلب کی جانی تھیں۔ انٹرویو کے نمبر بھی کم کر دیئے گئے تھے۔ انٹرویو کے لیے 20 کی بجائے 10 نمبر ہونگے