ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک آف پنجاب سے ساڑھے 8 ارب  روپے کافراڈ کیس، نیب کے گواہان طلب

 بینک آف پنجاب سے ساڑھے 8 ارب  روپے کافراڈ کیس، نیب کے گواہان طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین : بینک آف پنجاب سے خلاف ضابطہ ساڑے آٹھ ارب قرض حاصل کرنےکے  کیس میں  احتساب عدالت نے سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور شیخ افضل سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی اور نیب کے گواہان کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور شیخ افضل سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی ہے اور نیب کے گواہان شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا ہے عدالت نے شیخ افضل اور ہمیش خان کو حاضری سے استثنی دے رکھا ہے ملزمان کی جگہ حاضری کیلیے ان کے مقرر کردہ پلیڈرز پیش ہوئے سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی بریت کی درخواست خارج ہو چکی ہے

 ریفرنس کے مطابق ہمیش خان پر شیخ افضل اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اربوں روپے کے فراڈ کا الزام ہےشیخ محمد افضل نے بینک آف پنجاب سے جعلی گارنٹی دے کر ساڑے آٹھ ارب قرض حاصل کیا بینک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان اور دیگر بینک افسران کی معاونت سے فراڈ کیا گیا ملزمان کیخلاف نیب نے 2008 میں بینک فراڈ ریفرنس دائر کیا