عرفان ملک : ایف آئی اے لاہور زون نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی جانب سے کارروائیوں کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان میں سید ولی، اعجاز احمد اور سیف اللہ شامل ہیں، ملزمان کو سنگھ پورہ اور شاہ عالم مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد برآمد ہوئے، غیر ملکی کرنسی کی مد میں 5000 کینیڈین ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔