سرکاری سکول اساتذہ کا نئے اوقات کار کے خلاف احتجاج

16 Aug, 2024 | 03:12 PM

 جنید ریاض :گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ کے اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر نئے اوقات کار کیخلاف احتجاج کیا اور بھرپور نعرے بازی کی
گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ کے اساتذہ کا نئے اوقات کار کیخلاف احتجاج کیا۔ اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ نے اوقات کار تبدیل کرنے پرمحکمہ سکول ایجوکیشن پر شدید تنقیدکی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی فی الفور ختم کیجائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہفتہ کی چھٹی کے فیصلے سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا۔

مزیدخبریں