ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ 

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ مفاد عامہ کی درخواست ہے اس پر مناسب احکامات جاری کئے جائیں گے۔

جسٹس شکیل احمد نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست پر سماعت کی۔ جس میں انٹر نیٹ سروس میں خلل کو چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا پی ٹی اے از خود انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کرسکتا ہے یا اسے وفاقی حکومت کی اجازت کی ضرورت ہے؟ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ پی ٹی اے سے معلوم کرنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے۔

عدالت نے باور کرایا کہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اور آپ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ مناسب معلومات ہی نہیں۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ انٹر نیٹ سروس میں خلل اور اس کی رفتار سست ہونے سے آئی ٹی سے منسلک افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں اور آن لائن کاروبار کرنیوالوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انٹرنیٹ سروس میں خلل کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔