مون سون بارشیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2791 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

16 Aug, 2024 | 03:03 PM

سٹی 42 : مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کارروائیاں مزید تیز کردی گئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2791 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جسے موقع پر تلف کردیا گیا، جبکہ 2709 افراد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 82 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ 

رواں سال اب تک 61،637 افراد کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیے گئے، 3015 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا۔ ڈینگی کارروائیوں کے دوران 23187 ہاٹ سپاٹس کو کور کیا گیا ۔ 

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے مختلف مقامات کے دورے کیے گئے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ شہری بھی ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 42 میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ایریا انچارج، یو سی ایم او اور سیکرٹری یو سی کو موقع پر طلب کیا، انہوں نے علاقے میں موجود قبرستان سے جھاڑیوں کو فوری کاٹنے کی ہدایت کی ۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن کی جانب سے سیکٹر ڈبلیو ڈی ایچ اے فیز تھری میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا گیا، جہاں 01 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کردیا گیا، ساتھ ہی ڈینگی سپرے کروایا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ڈینگی ٹیموں کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔

مزیدخبریں