ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس عائد کردیا

پنجاب حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: غریب عوام پر پنجاب حکومت نے ایک اور بوجھ ڈال دیا، تنخواہوں پر نیا بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا ۔ 

 ذرائع کے مطابق  پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے، پروفیشنل ٹیکس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔  پنجاب کی تمام کمپنیزکو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا گیا ہے، پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پرکاروائی کی جائے گی، کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسرپروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائےگا۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔