علی ساحی : وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈرگ فری پنجاب ویژن ، منشیات کے قلع قمع کیلئے پنجاب پولیس اِن ایکشن، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی کردی گئی ۔
پولیس کی جانب سے ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 298 چھاپے مارے گئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث 153 ملزمان گرفتار، 151 مقدمات درج کیے گئے ، ملزمان سے 89 کلو گرام چرس،1 کلو آئس ،1 کلو ہیروئن، 1400 لٹرز شراب برآمد ہوئی ۔
ترجمان پولیس کے مطابق مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 44302 ریڈز ماری گئیں، جن میں منشیات کے دھندے میں ملوث 21174 ملزمان گرفتار کیے گئے، ساتھ ہی 20625 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 13 ہزار کلو سے زائد چرس، 242 کلو گرام ہیروئن ، 326کلو گرام افیون، 72 کلو گرام آئس، 17 لاکھ 37 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد ہوئی ۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کومنشیات ڈیلرز وسمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنزمیں تیزی کاحکم دیا گیا ہے ۔