ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم، استعفیٰ کے بعد حماد اظہر کا اہم بیان

پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم، استعفیٰ کے بعد حماد اظہر کا اہم بیان
کیپشن: Hamad Azhar
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پارٹی کو متحد کرنے میں ناکام، سینئررہنما حماد اظہر نے پارٹی میں 3 دھڑوں اور 2 گروپوں کی نشاندہی کردی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہرنے استعفیٰ دے دیا تھا ، اپنے نئے بیان میں حماد اظہر نے کہا 8فروری کے بعد ایک گروپ خیبرپختونخوا حکومت میں آگیا، دوسرا گروپ ایوان میں پہنچ گیا۔

سینئررہنماپی ٹی آئی حماد اظہر کا کہناتھا تیسرا گروپ ابھی تک معتوب ہے، 3دھڑوں کے علاوہ بھی پارٹی میں 2 گروپ موجود ہیں،ان گروپس کا تعلق 2 مختلف پیغام رساؤں سے ہے، نئے چہرے پارٹی میں زیادہ اہمیت حاصل کر گئے ہیں۔