سعید احمد سعید: پاکستان میں منکی پاکس کاپہلا مشتبہ کیس رپورٹ ،خلیجی ممالک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کاشبہ ،کیس تصدیق کے لئےقومی ادارہ صحت کوبھجوادیاگیا، منکی پاکس ویرینٹ سے کانگومیں 548 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ملک میں الرٹ جاری کردیا،ایئرپورٹس پر مشتبہ افرادکی کڑی نگرانی کی ہدایت ،سویڈن میں منکی پاکس کاپہلاکیس رپورٹ ہوا، منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر بارڈر ہیلتھ سروسزپاکستان نے مراسلہ جاری کردیا، پاکستان میں تمام انٹری پوائنٹس پر کڑی نگرانی اور احتیاطی تدابیر کا فیصلہ کیا گیا، ایئرپورٹس سمیت تمام انٹری پوائنٹس پر مسافروں کی اسکریننگ بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مشتبہ زخموں یا اس سے وابستہ علامات کے حامل مسافر کو آئسولیٹ کرنے اور رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، وائرس سے نمٹنے کے لئے پوائنٹس پر پہلے سے موجود سسٹم کو بحال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ مرض شدت اختیار کرجائے تو منکی پاکس جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق مغربی افریقا میں پائے جانے والے منکی پاکس وائرس میں شرح اموات 3.6 فیصد ہے جبکہ کانگو طاس ریجن کے منکی پاکس وائرس میں شرح اموات 10.6 فیصد ہے۔