ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازوں کیخلاف پنجاب حکومت کا سخت قانون آگیا

پتنگ بازوں کیخلاف پنجاب حکومت کا سخت قانون آگیا
کیپشن: Kite
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 میں بڑی ترامیم کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے ترامیم کی منظوری دیدی، کائٹ فلائنگ،کائٹ مینوفیکچرز کاجرم، ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا، کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں ترامیم کی سفارشات پنجاب کابینہ کو ارسال کردیں۔
کائٹ فلائنگ ،مینو فیکچرنگ،ٹرانسپورٹ کی سہولت پرسزا او رجرمانہ ہوگا،ملزمان کو 3سے 7سال کی سزا،20سے 50لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا، ڈور اور دھاتی تار برآمدگی پرسزا 5سال تجویز کردی گئی،پتنگ بازی کاجرم ثابت ہونے پرکم از کم سزا 3 سال ہوگی۔
پتنگ بازی کاجرم کےمرتکب ہونے جرمانہ 20 لاکھ تک کیا جاسکے گا،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھے ماہ تک سزا بھگتنا ہوگی،پتنگ بنانے،ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر سزاؤں میں بھی اضافہ تجویزدی گئی،مینوفیکچرز ،ٹرانسپورٹر کو کم از کم سزا 5سال اورزیادہ سے زیادہ 7سال تک سزاہوسکے۔
مینوفیکچرز اور ٹرانسپورٹرز کو 50لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا،آرڈیننس میں ترامیم کی پنجاب کابینہ کے بعد اسمبلی سے منظوری لی جائے گی،پنجاب اسمبلی کی منظوری پر گورنر پنجاب ترامیم پر دستخط کریں گے۔