ملک اشرف : مرغی کی قیمتیں مقررکرنے اور بھاری جرمانوں کیخلاف درخواست پرسماعت، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمدساجدمحمود سیٹھی نے فارمرز ایسوسی ایشن، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جس میں مرغی کی قیمت کا تعین نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواستگزار وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے چکن کی قیمتیں مقررکرنے کیلئے تمام فریقین سے مشاورت لازم قراردی تھی، لیکن حکومت چکن کی از خود قیمتیں مقرر کر رہی ہے اورمشاورت نہیں کی جا رہی۔ عدالت میں ملک خرم کھوکھرسمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے، وکلاء کے مطابق قیمت کے تعین یکطرفہ ہونے سے کاروبار تباہ متاثر ہو رہا ہے اورچکن کی قیمتوں میں ردبدل کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ طے کردہ میکانزم کے مطابق چکن کی قیمتیں مقررکرنے کاحکم دیا جائے۔ درخواست پر آئندہ سماعت 3 ستمبر کو ہوگی۔