ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کا بجٹ بڑھانے کا اعلان

سرکاری سکولوں کا بجٹ بڑھانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سرکاری سکولوں کا بجٹ ایک ہزار روپے فی طالبعلم سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے فی سکول کرنے کا اعلان، فنڈز اساتذہ کی ٹریننگ،معمولی تزئین وآرائش،چوکیدار اورنائب قاصد کی عارضی ریکروٹمنٹ پر خرچ ہوسکیں گے۔
 سرکاری سکولوں کا بجٹ ایک ہزار روپے فی طالبعلم سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے فی سکول کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق فنڈز اساتذہ کی ٹریننگ،معمولی تزئین وآرائش،چوکیدار اورنائب قاصد کی عارضی ریکروٹمنٹ پر خرچ ہوسکیں گے۔فنڈز سکولز کو نان سیلری بجٹ کی مد میں فراہم کیے جائیں گے۔اس سے قبل سکولوں کو ہر تین ماہ بعد طلباء کی تعداد کے مطابق فنڈز جاری کیے جاتے تھے۔مذکورہ فنڈز کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن پر بھی خرچ کیے جاسکیں گے۔فنڈز کا باقاعدہ سالانہ بنیادوں پر شفاف آڈٹ کروایا جائے گا ۔

Ansa Awais

Content Writer