ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی ، عدالت نے تفصیلی جواب مانگ لیا

اوکاڑہ بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی ، عدالت نے تفصیلی جواب مانگ لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ میں اوکاڑہ بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اوکاڑہ بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے دکاندار عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو درخواستگزار کو دکان نمبر 168 اور 171 سے بے دخل نہ کرنیکا حکم دیتے ہوئےڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور سیکرٹری بلدیات کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
 وکیل درخواست گزار میاں داؤد  نے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ قانون کیخلاف قانون دکانوں کی نیلامی کر رہے ہیں،بوگس نیلامی کے ذریعے من پسند افراد کو دکانیں دینے کا منصوبہ ہے، اوکاڑہ میں دکانوں کی نیلامی کا اشتہار قانون کے مطابق جاری نہیں کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer