قیصر کھوکھر : چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پرسکیورٹی انتظامات، پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر بند ہوگی، لاہور شہر میں موبائل فون سروس بحال رہے گی ۔
چہلم امام حسین علیہ السلام پر موبائل فون سروس پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر معطل رہے گی۔ موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ چہلم پر جلوس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل ہوگی۔ گجرات، گوجرانولہ، چکوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہو گی۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔