ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سسرالیوں نے پیدا ہوتے ہی ماں سے نومولود بچی چھین لی

سسرالیوں نے پیدا ہوتے ہی ماں سے نومولود بچی چھین لی
کیپشن: newborn baby girl
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سسرالیوں نے پیدا ہوتے ہی ماں سے نومولود بچی چھین لی،نواز شریف ہسپتال سے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر میں بچی چھیننے کی کال موصول ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی جانب سے پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا،متاثرہ خاتون کے سسرال والوں نے تشدد کر کے اُسے گھر سے نکال دیا تھا،ڈلیوری کے بعد ہسپتال سے نومولود بچی کو چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی گئی۔
ورچوئل سینٹرفار چائلڈ سیفٹی اور پولیس نے متاثرہ خاتون کو بچی واپس دلوا دی،سسرال والوں نے پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ خاتون کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔