علی ساہی: تفتیشی معیار کوبہتر بنانےکےلئے بڑا فیصلہ،1953اےایس آئی سےانسپکٹررینک کےافسران کی کنٹریکٹ پربھرتیاں ہونگی۔
تفصیلات کےمطابق 5سال میں ریٹائرڈقابل تفتیشی افسران کوکنٹریکٹ پربھرتی کرنے کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی، 1953اےایس آئی سےانسپکٹررینک کےافسران کی کنٹریکٹ پربھرتیاں ہونگی،لاہورسے575اےایس آئی سےانسپکٹررینک کےافسران کی بھرتیاں کی جائیں گی۔
جاری مراسلہ میں کہا گیا ریٹائرڈافسران زیرتربیت افسران کوتفتیش کا معیار بہتر بنانے کیلئےکردار ادا کرینگے، کنٹریکٹ پر بھرتی افسران کو ٹریننگ سنٹرز و پولیس لائنز میں تعینات کیا جائے،ریجنل سربراہان ریٹائرڈ افسران کے انٹرویو کرکے نام شارٹ لسٹ کریں۔
شارٹ لسٹ ہونے والےافسران کاکوائف وریکارڈ کے لئےپروفارمہ بھی بھجوا دیا گیا،ریٹائرڈافسران کی رینک وائزوکیٹگریزوائزفہرستیں بھی ریجنزکوبھجوادی گئیں،5سال میں339اےایس آئیز،1016سب انسپکٹراور598انسپکٹرزریٹائرڈہوئے۔
مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ ریٹائرڈ افسران میں 315اےپلس 709 اے اور929بی کیٹگری میں فعال کرتے ہیں، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو 22اگست تک شارٹ لسٹ کئے افسران کی فہرستیں بھجوانے کا حکم دے دیا۔