فاطمہ عارف:شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود،ہوائیں تھمنے سے حبس کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے،شہر میں فضائی آلودگی میں کمی ، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 90ریکارڈ کیا گیا،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 12ویں نمبر پر آ گیا۔
سید مراتب علی روڈ 92،امریکی قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 88ریکارڈ جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 97ریکارڈ کی گئی۔